کراچی: زیادتی کیس میں 6 سال کی بچی کو 6 سال بعد انصاف مل گیا اور عدالت نے مجرم زین العابدین کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ویسٹ گدا حسین ابڑو نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم زین العابدین کو سزائے موت کا حکم سُنا دیا۔
جج گدا حسین ابڑو نے فیصلے میں کہا ہے کہ مجرم کے اس عمل سے بچی کے جسمانی اور ذہنی زندگی تباہ ہوئی۔ مجرم کا یہ عمل گھناؤنا، خوفناک، ازیت ناک اور تباہ کن تھا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اس عمل سے نہ صرف بچی، اس کا خاندان بلکہ پورا معاشرہ اثرانداز ہوا۔
ان واقعات سے بچنے کے لیے سخت سے سخت سزائیں دینا ہوں گی۔ عدالت نے مجرم کو متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے بھی دینے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق مجرم نے 2015 میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مجرم کیخلاف 2015 میں تھانہ سعید آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا۔