پشاور:تھانہ خزانہ کے علاقہ ہریانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے25سالہ موٹر سائیکل سوار کو موت کے گھاٹ اتار دیاپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
چمکنی کے رہائشی عبدالصمد ولد عبدالرازق نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا 25 سالہ بیٹا عامر خان گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل پر کسی کام کی غرض سے باہر گیا تھا جس کو تھانہ خزانہ کے علاقہ ہریانہ رام کشن روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔