پشاور:کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چوری کی انوکھی اور دلچسپ واردات کا سراغ لگاتے ہوئے ٹک ٹاک پر مشہورلاکھوں روپے مالیت کی رشین بلی برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔
گزشتہ روز پھند و پو لیس کو ہارون نامی شہری نے رپورٹ درج کی تھی کہ اس کی ٹک ٹاک پر مشہورقیمتی رشین بلی سر سید چوک سے لاپتہ ہوئی ہے جس کی رپورٹ درج کرکے پولیس نے تلاش شروع کی اور بالاآخر قیمتی بلی کو فقیرآباد سے برآامد کرلیا۔
ما لک محمد ہا رو ن نے بتا یا کہ اس کی بلی کی ویڈیوز سو شل میڈ یا پر وائر ل ہو ئی ہیں اور اکثر اوقا ت جب وہ با زار سو دا سلف لینے جا تا تھا توبلی بھی اسکے سا تھ ہو تی تھی۔
بلی کی خا صیت یہ ہے کہ وہ ٹک ٹا ک سٹا ر بن چکی ہے تا ہم گھر کے دورازے سے نکلنے کے بعد غا ئب ہو گئی تھی جس کی گمشد گی کی رپورٹ تھا نہ پھندو میں درج کی گئی تھی جس پر ایس ایچ او پھندو ہما یو ن خا ن نے ذ اتی دلچسپی لیکر بلی فقیر آبا د کے علا قے بر آمد کی جس کو بعدازاں اسکے ما لک کے حوالے کر دیا گیا۔