بہاولپور،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی

 

بہاولپور: جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

 واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات یزمان سے احمد پور شرقیہ جارہی تھی، واقعے کی اطلاع گھر والوں کو دی گئی تو شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

لواحقین کے عزیز واقارب دل سوز خبر سنتے ہی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔