خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے سورکمر میں تین دن سے لاپتہ بچی کی لاش کنویں سے برآمدکر لی گئی۔
جمرود پولیس کے مطابق ثناء نامی بچی گزشتہ تین د ن سے لاپتہ تھی جسکی تلاش جاری تھی تاہم آج جمرود پولیس نے ڈی پی او کے احکامات کے مطابق ارد گرد موجود تمام مشتبہ جگہوں میں بچی کو تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور اس دوران بچی کی لاش جمرود سور کمر میں ایک کنویں سے برآمدہو ئی ہے
بچی کی لاش کو ریسکیو1122کے اہلکاروں نے نکال کر جمرود پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمرود پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا،جس کے بعدپولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچی کو جان بوجھ کر کنویں میں پھینکا گیا ہے۔
جس کے بعد جمرود پولیس نے اپنی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے اور مختلف زاویوں سے اس کیس کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ جمرود پولیس کی تفتیشی ٹیم نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کیس کا کھوج جلد لگا دیا جائیگا۔