پشاور: تھانہ پھندو کے علاقہ اعجاز آباد میں طلاق کے چند روز بعد سابق افغان شوہر خاتون سے دو بچیاں لیکر افغانستان فرارہوگیا۔پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی
پولیس کے مطابق اعجاز آباد کی رہائشی سماۃ یسرا نے رپورٹ درج کرائی کہ 2010 میں اس کی افغان مہاجر عاشق اللہ ولدعتیق اللہ کیساتھ شادی ہوئی تھی جس کے بعد گھریلو ناچاقی پیدا ہوگئی اور چار سال سے میکے میں بیٹھی تھی۔
3 جنوری کو شوہر نے طلاق دیدی اور پھر 27 جنوری کو وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر بیٹیوں کوبٹھا کر فرار ہوگیا۔
بعدازا ں معلوم ہواکہ دونوں بچیوں کوسابق شوہر افغانستان لے گیا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ٗ آئی جی ٗ افغان قونصلیٹ سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔