پشاور:ہیکرز نے ٹاؤن ون کے ڈرائیورکی تنخواہ اڑا لی۔
پشاور ٹاؤن ون آفس کے ریگولیشن برانچ کے ڈرائیور ثنا اللہ ولد اورنگ خان سکنہ بڈ ھ بیر کوگزشتہ روز موبائل فون پر کال آئی اور اے ٹی ایم کارڈ سے متعلق سوالات کئے۔
جس کے بعد شناختی کارڈ نمبر جان کر اس کے اکاؤنٹ سے 23000 روپے تنخواہ سے 19 ہزار 789 ر وپے نکال لئے جس پر اس نے بینک انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔