پشاور:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد طیب جان نے قتل کے الزام میں ملوث سابق رکن قومی اسمبلی صابر حسین اعوان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کردیا
مدعی مقدمہ کی جانب سے علی زمان اورالطاف خان ایڈوکیٹس نے درخواست کی پیروی کی استعاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اُس نے گزشتہ سال پشاور کے علاقے ترناب فارم میں جون میں پلاٹ کے تنازعے پر فائرنگ کرکے فرحان پراچہ اورپرویزپراچہ کو قتل جبکہ ارشدپراچہ کوزخمی کیا تھا جبکہ دو دیگر افراد زخمی کیے تھے۔
جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ ملزم نے گرفتار سے پہلی عبوری ضمانت کی درخواست دی جسے فاضل جج نے مسترد کردی۔