تخت بھائی:تخت بھائی میں جواں سال لڑکی نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے نواحی علاقہ شاہ نور پل خٹنگانوں کلے ولی رحمان کورونہ میں جواں سال لڑکی یاسمین دختر شیرین نے گھر کے اندر پستول سے اپنے آپ پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
متوفیہ یاسمین کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ اپنے قریبی رشتہ دار سے رشتہ طے ہونیپر ناراض تھی۔
ساڑو شاہ پولیس نے اس کے والد شیرینکی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔