پشاور: رحما ن بابا پولیس سٹیشن کی حدود میں قبرستان سے 7سالہ بچے کی نعش بر آمدکرلی گئی مقتول عبدالمعاذ گذشتہ را ت کو گھر سے نکل کر لا پتہ ہو گیا تھا ۔
مقتول کے والد ما صل خان سکنہ اچر کلے جا وید آباد نے پولیس کو بتایا کہ اسکا سات سا لہ بیٹا عبدالمعاذ کھا نا کھانے کے بعد عشا ءکی نما ز کیلئے مسجد چلا گیااور لاپتہ ہوگیا
نما ز فجر کے بعد لوگوں نے اطلاع دی کہ عبدالمعاذ کی نعش قبرستان میں پڑی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا پو سٹما رٹم کے بعد بچے کی نعش کو ورثاءکے حوا لے کر دیا گیا۔