کراچی:کراچی کے علاقے لانڈھی میں بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیوچر موڑ پر نجی کمپنی کی بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔