پشاور: سول ایوی ایشن نے باچاخان ائرپورٹ پر موبائل فونزسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز باچاخان ائرپورٹ پرسول ایوی ایشن نے موبائل فون سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ائرپورٹ حکام کے مطابق ایف آئی اے کی مدد سے مسافرکو حراست میں لے لیا گیا مسافرذیشان علی پروازجی 9554کے ذریعے شارجہ سے پشاورپہنچاتھا اور جان بوجھ کرکنویئربیلٹ کے پاس اپنابیگ چھوڑگیاتھا۔
سی اے اے عملے نے بیگ کی تلاشی لی تو 103 قیمتی موبائل موجود تھے مسافرکوتفتیش اورقانونی کاروائی کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔