ننکانہ صاحب:سانگلہ ہل میں 2بیویوں کے ہاتھوں خاوند قتل ہوگیا ملزمان نے مقتول کی لاش گھر کے کمرے میں گڑا کھود کر دفن کردی۔
پولیس نے مقتول کی دونوں بیویوں کو گرفتار کر لیا بیویوں کے انکشاف پر پولیس نے کمرے میں کھدائی کر کے2ماہ بعد لاش برآمد کرلی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کوٹلہ کلاں چک43کے رہائشی اکرم آرائیں کے 40سالہ بیٹے محمد افضل نے پسند کی 2شادیاں کروا رکھی تھیں کہ دونوں بیویوں نے دو ماہ قبل اپنے خاوند محمد افضل کو اپنے آشناؤں یاسر علی اور علی وغیرہ کی مدد سے دوماہ قبل گھر کے اندر ہی اسے رسیوں سے جکڑ کر قتل کردیا اور اس کی لاش کو گھر کے ایک کمرہ میں ہی گڑا کھود کر دفن کردیا اور فرار ہوگئے۔
وقوعہ کے چند روز بعد مقتول کا بھائی صدام حسین جب اپنے کام سے گھر واپس آیا تو بھائی گھر میں موجود نہ تھا کہ مقتول کی دونوں بیگمات شمشادبیگم اور عابدہ بی بی سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کر کے موبائل فون بند کر دیے۔
شک ہونے پر مقتول کے بھائی صدام حسین نے اپنے بھائی محمد افضل کے اغواء کا مقدمہ شمشاد بیگم،عابدہ بی بی،اور ان کے آشناؤں علی اور یاسر علی وغیرہ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا دو ماہ بعد پولیس نے مقتول کی دونوں بیویوں کو گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش مقتول کی بیویوں کے انکشاف پر پولیس نے مقتول کے گھر کے ایک کمرے کی کھدائی کر کے لاش برآمد کر لی۔
بعدازاں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتول کی بیگمات پہلے بھی مقدمہ قتل سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں جیل کاٹ چکی ہیں۔