سوات:شانگلہ پولیس نے دہشتگردی کے مقدمہ میں 14سال سے مطلوب دہشتگرد کمانڈر کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ چودہ سال سے روپوش کمانڈر عبدالستارجو تھانہ الپوری کو دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب ہے کراچی میں اپنے اہل وعیال کیساتھ کراچی میں موجود ہے۔
اس اطلا ع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رحیم شاہ خان نے محمد فاضل خان ڈی ایس پی اورعارف خان ایس ایچ او کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر کراچی روانہ کیا۔
پولیس ٹیم نے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے عبد الستار ولد اسماعیل سکنہ لیلونء ماخوزہ کو گرفتار کر لیا
گرفتار کمانڈر کو کراچی سے شانگلہ لانے کیلئے قانونی کاروائی جاری ہے اور جلد ہی ملزم کو شانگلہ منتقل کردیا جائے گا۔