پشاور:تھانہ تہکال اور مچنی گیٹ کے علاقوں سے دو لاوارث نعشیں برآمد کی گئی ہیں جن کی شناخت نہ ہوسکی۔
گزشتہ روز تہکال پولیس کو اطلاع ملی کہ گل حا جی پلا زہ کے قریب نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے مر دہ خانہ منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق برآ مد ہو نے والی نعش ہیرو نچی کی ہے جو پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ہے جسکی تاحال شنا خت نہ ہوسکی۔
دریں اثنا مچنی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ بابو گڑ ھی کے قریب رنگ روڈ پر لا ورث نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچادی۔