پشاور: تھانہ ہشتنگری سے چند قدم فاصلے پر واقعہ محلہ چکہ گلی میں آتشزدگی کے دوران مشتعل افراد نے ریسکیو اہلکاروں پر حملہ کرکے لاتوں ٗ مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی
ہنگامہ آرائی کے دوران ریسکیو اہلکاروں سے نقدی اور دیگر قیمتی دستاویزات بھی گم ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی
ریسکیو اہلکاروں نے سیف الوہاب کے گھر میں لگی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا تھا
دوسری جانب موقع پر موجودلوگوں کو رش کم کرنے کیلئے کہاگیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور ریسکیو اہلکاروں پر حملہ کردیا۔