سعودی عرب سے کورونا کا مریض پاکستانی مسافر ڈی پورٹ

پشاور: سعودی عرب سے کورونا کے مریض مسافر کو ڈی پورٹ کردیاگیاجبکہ کوروناکے مریض کو سعودی عرب جانے کی اجازت دینے پر تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

 باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ سے جعلی کورونا دستاویزات کے ذریعے سفر کرنے والے 12مسافروں کو روک دیا گیا تھا۔گزشتہ روز سعودی عرب سے 37افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والا کورونا کا ایک مریض بھی تھا سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والوں سے ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بعض مسافروں کو رہا کردیاگیا جبکہ بعض کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔