بنوں: بنوں میرانشاہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میرانشاہ روڈ پر ڈمپر اورایمبولینس کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
واضح رہے کہ ایمبولینس میں دل کے مریض کو میرانشاہ سے بنوں لایا جارہا تھا۔