گوادر: کوسٹل ہائی وے کے ساتھ شانزانی کے علاقے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماجد اکبر، جمیل صاحب داد اور حمید صاحب داد گوادر کی سیشن عدالت سے قتل کے الزام میں بریت کے بعد پسنی جارہے تھے کہ لاپتا ہوگئے۔بعد ازاں منگل کو ان کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں۔
پولیس کے مطابق سیشن عدالت نے ان تینوں کو الزام ثابت نہ ہونے پر قتل کے الزام سے بری کردیا تھا۔پسنی پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کا قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا۔
انہوں نے ناصر عمر، آصف عمر اور سلیم رفیق کو گرفتار کرلیا جو متوفی کے بھائی کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں دیگر 5 افراد کے ساتھ نامزد کیے گئے تھے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ’تینوں افراد کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار اور کار قبضے میں لے لی گئی ہے۔