اکوڑہ خٹک: اکوڑہ خٹک میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی ٹکر سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹی اور بہن زخمی ہوگئیں۔
ریلوے پھاٹک نمبر 3 کے قریب ریلوے لائن پرغیر قانونی بکریوں کی منڈی کے قریب جہانگیرہ سے آئے ایوب ولد پرویز اپنی جواں سالہ بہن صائمہ اور 8سالہ بیٹی عائشہ کے ہمراہ ریلوے لائن پار کر رہا تھا کہ اس دوران پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو اپنے قریب آتے دیکھ کر اپنی گود میں سوار بیٹی کو ریلوے لائن سے باہر پھینکنے کی کو شش کی کہ اس دوران تینوں ٹرین کی زد میں آگئے۔
ایوب ٹرین کی زد میں آکر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا جبکہ 8 سالہ عائشہ کا ایک بازو کٹ گیا جبکہ جواں سالہ صائمہ کی ٹانگ کٹ گئی۔
اطلاع ملتے ہی اکوڑہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ لیجایا گیاجبکہ زخمیوں کی حالت نازک ہو نے کے نازک پشاور منتقل کر دیا گیا۔