گزشتہ ایک دن کے دوران کورونا وائرس سے ملک بھر میں57 افراد جاں بحق ہوئے ،جبکہ مزید ایک ہزار 502 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 452 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 502 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 30 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ جن میں 1 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 093 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 093 ہوگئی ہے۔