پشاور میں ملزمان نے خواجہ سرا نینا کواغوا کرکے تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تشدد کرکے اسے گنجا کردیا۔ ملزمان نے خواجہ سرا کو رات گئے بلاکر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
خواجہ سرا نینا گزشتہ روز اپنی دوستوں کے ہمراہ پارٹی کے لئے گئی تھی جہاں سے واپسی پر اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے تھانہ فقیر آباد میں واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔