کوہاٹ میں دوست نے دوست کی جان لے لی 

 

کوہاٹ : نواحی علاقے محمد زئی میں تکرار پر دوست نے فائرنگ کردوست کو قتل کر دیا۔ 

پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق عامر ولد دوست محمد اور محمد ولد جہانزیب ساکن محمدزئی قریبی دوست تھے اور نشہ بھی کرتے تھے ۔ 

دونوں کے درمیان گزشتہ روز تکرار ہوئی تھی چنانچہ محمد نے گلی میں کھڑے عامر پرکلاشنکوف سے فائرنگ کرکے جان لے لی اور فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ نے مقتول کے چچا زاد علیمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔