پشاور: تھانہ انقلاب کے علاقہ بازید خیل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے کلینک میں موجود 60 سالہ قادیانی ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
موقع پر موجود سکیورٹی گارڈنے قاتل کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
گزشتہ روز ہومیو ڈاکٹرعبدالقادر ولد بشیر احمد نامی شخص بازید خیل سٹاپ کے قریب کلینک میں موجود تھا اس دوران ملزم احسان اللہ ولد عبدالقیوم نے اسے پستول سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔
کلینک میں موجود سکیورٹی اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم احسان اللہ کو قابو کرلیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
بی بی سی کے مطابق قاتل مریض کے روپ میں آیا تھا‘ فائرنگ سے ڈاکٹرزخمی ہوئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔