بونیر:بونیرکے علاقہ پھلواڑی بگڑا میں پک اپ گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق جبکہ3افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈگر سے 15 کلومیٹر دور پھلواڑی کے علاقے میں جرگہ ممبران کے 22افراد جو نان کسٹم پیڈ پک اپ گاڑی کے ذریعے شاہ بیگ جارہے تھے کہ اچانک بریک فیل ہو نے کے نتیجے میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔
جس کے نتیجے میں 4افراد خیال گل، سید زرین، بحرہ مند،وسیم ساکنان پھلواڑی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3افراد سمیل خان، لاجبر اوریونس خان شدید زخمی ہونے کے اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں اور پولیس جوانوں نے جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا،اور لاشوں سمیت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا۔
ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان یوسفزئی،ڈی پی او عبدالرشید خان اور دیگر نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔