بیوی کا قاتل 2سال بعد گرفتار

 

پشاور : اکبرپورہ پولیس نے تقریبا 2سال بعد بیوی کے قاتل کو گرفتار کرلیا

فاروق ولد میر عباس ساکن نستہ چارسدہ نے اپریل 2019میں تکرار پربیٹوں کے سامنے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

اکبر پورہ پولیس نے جمعہ کو ناکہ بندی کے دوران کریمنیل ریکارڈ ویریفیکشن سسٹم( CRVS)کے ذریعے چارسدہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتارکرلیا ۔