پشاور: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ اکاخیل دوروں آڈہ مہران تالاب میں نامعلوم افرا د کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق عبدالواہاب ولد زر ملوک پررات 3بجے کے قریب اپنے ہی حجرے میں نامعلوم نے گھس کر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گھروالے چیخی و پکار سن کر پہنچے تو زخمی حالت میں پڑا تھا ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔