ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد اب بھی 25 ہزار سے زائد ہے۔ جن میں 1 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 262 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار649 ہوگئی ہے۔ جن میں 1 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 276 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 700 ہوگئی ہے۔