پشاور:کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 17 ہینڈ گرنیڈز اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتا ر ملزموں نے مختلف زاویوں پر تفتیش شرو ع کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی پریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں خزانہ پولیس نے مقصود آباد میں کاروائی کرتے ہوئے دو ملزموں جاوید ولد باچا اور جاوید ولد عبدالواحد ساکنان افغانستان حال مقصود آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے17 عدد ہینڈ گرنیڈز برآمد کر لئے ہیں۔
ملزموں سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
دوسر ی جانب انسپکٹر عباد وزیر نے نائٹ گشت کے دوران ناصر باغ پولیس کے ہمراہ میاں خان گڑھی میں کاروائی کے دوران 3 افراد شاکراللہ ولد نقیب اللہ، شوکت ولد مہابت، عدنان ولد نواز، اکرام اللہ ولد محمد اشرف اور مصطفی ولد حاجی رحمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، 110 عدد کارتوس، اور ایک بوتل شراب برآمد کر لی ہے۔