میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار بھائیوں پر نامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ سے دونوں بھائی جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہفتے کو ایک بار پھر ٹارگٹ کلروں نے دو بھائیوں کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دن کے وقت میرعلی تحصیل روڈ پر نامعلوم مسلح نقاب پوش کالے شیشے والی گاڑی سے موڑ سائیکل پر سوار دو بھائیوں پر اس وقت فائرنگ شروع کردی جب وہ بازار سے سودا سلف خریدنے کے بعد اپنے گاوْں ہرمز جا رہے تھے۔
28 سالہ نوجوان ضیاالدین موقع پر جاں بحق اور 10 سالہ بھائی محمد زخموں کی تاب نہ لا کر میرعلی ہسپتال میں دم توڑ دیا اور ایک راہگیر جو بنوں سے محنت مزدوری کیلئے میرعلی آیا تھا فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
ملزمان ہوائی فائرنگ کی آڑ میں فراد ہونے میں کامیاب ہو گئے۔