کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق

 

اسلامآباد: ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےاعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 404 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں اب تک 12 ہزار307 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 029 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 087 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار475 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار511، پنجاب ایک لاکھ 63 ہزار 833 ، خیبرپختونخوا 69 ہزار 778، بلوچستان میں 18 ہزار929 کیسز، اسلام آباد 42 ہزار 590، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار448 ہوگئی۔