خیرپور: خیرپور میں قومی شاہراہ پر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 3 خواتین جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گمبٹ کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق تمام خواتین کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار موٹر سائیکل پر 4 افراد سوار تھے۔ زخمی عبدالستار اپنی حاملہ بیوی اور گھر کی خواتین کو گمبٹہسپتال لارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔
جاں بحق خواتین کا تعلق گوٹھ دین محمد سے ہے، جبکہ مرنے والوں کی شناخت 28 سالہ ہیراں، 53 سالہ عظیماں اور حاملہ خاتون مہتاب کے نام سے کی گئی ہے۔
حادثے کے وقت حاملہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ عبدالستار کو تشویش ناک حالت میں ہسپتالمنتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔