بنوں : بنوں میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹااور پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تھانہ غوریوالہ کی حدود غیرت خیل مشال کلہ میں سیرابی پانی میں دوست علی ، ان کے بیٹے جنید خان ، ایف آر پی پولیس اہلکار کفایت اللہ پانی دینے میں مصروف تھے کہ مشرف خان ولد عید اکبر خان ساکن غیرت خیل مشال کلہ نے فائرنگ کرکے تینوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔