ڈیرہ اسماعیل خان، تیمرگرہ اور تیراہ میں فائرنگ اور ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں 28سالہ رفیع اللہ ولد عنایت اللہ اپنے گھر کے نزدیک موجودتھاکہ شام کے قریب نامعلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے اس کو قتل کردیااورموقع سے فرارہوگئے
واقعے کی اطلاع پر کلاچی پولیس نے مقتول کے بھائی عرفان اللہ کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کردیا
دیر لوئر کے علاقہ گوپلم میں موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرے کھائی میں گری حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا
ادھر وادی تیراہ میدان میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے سابقہ صوبائی اسمبلی پی کے107 کے امیدوار امیدوارحاجی زبیر آفریدی کے بھائی قیصر خان جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تیراہ میدان میں قیصر خان اورخیال بہادر خان کے درمیان زمینی تنازعہ تھا۔
جرگہ کے دوران مسمی خیال بہادرولد مہمندخان نے پستول سے فائرنگ کرکے قیصر خان کو شدید زخمی کردیا جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاگیا لیکن وہاں زخمیوں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔