لاہور:لاہور میں 2غیر ملکی شہریوں کو سرمایہ کاری کے بہانے بلا کر لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واردات سوئٹزر لینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ ہوئی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر لاہور بلایا، ملزم نے 3ساتھیوں کے ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغواکے بعد لوٹ لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں غیر ملکیوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائی اور اسلحے کے زور پر 6300یورو بھی لوٹ لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ ہونے والی واردات کا مقدمہ تھانا ریس کورس میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔