پشاور:تھانہ شاہ پور کے علاقہ دوران پور چوک میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ریلو ے ملازم جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز خان علی ولد محمد سلیم سکنہ بیلہ نیکو خان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا والد محمد سلیم جو محکمہ ریلوے میں ملازم ہے گزشتہ روز دوران پور چوک میں موجود تھاکہ اس دوران تیز رفتار کیری ڈبہ نمبر 7898 نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا مجروح کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے ڈرائیور خان زیب کو کیری ڈبہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔