ہری پور:تھانہ کھلابٹ ٹاؤن شپ کی حدود داڑی چوک میں بیکری کے مالک نے مبینہ طور پر غریب دیہاڑی دار مزدور کو بھٹی میں جلا کر بھسم کر دیا۔
مقامی پولیس نے بھٹی سے جلی ہوئی نعش برآمد کر لی، بیکری کے مالک سفیر کو گرفتارکرلیاگیا۔
42 سالہ مقتول جاوید عرف کوچی ولد سید آغا سکنہ کیمپ نمبر 5 کھلابٹ ٹاؤن شپ داڑی چوک میں کباڑ کا کام کرتا تھا اور اتوار کی شام سے لاپتہ تھا جس کی گمشدگی کی اطلاع مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پر بھی مشتہر کی تھی۔
پولیس نے شک کی بیکری مالک سے تفتیش کی تو واقعات کھل کر سامنے آگئے، معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ اور لوگ بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔