سرگودھا: سرگودھا میں تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سرگودھا کے علاقے لکسیاں کے قریب لاہور روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نہر میں جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور کار کو نہر سے نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی جبکہ مقامی افراد نے امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر لاشوں اور زخمیوں کو نہر سے نکال کر لکسیاں ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں سات افراد سوار تھے۔