پشاور: کراچی مےں دولہے کی گاڑی پر فائرنگ اور 9سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کےلئے کراچی پولیس نے خیبر پختونخوا پولیس سے رابطہ کر لیا جبکہ کوہاٹ پولیس کو ملزم کی تفصیلات بھی فراہم کر دی گئی ہےں ۔
واضح رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے میں کہاگےا ہے کہ کراچی کے تھانہ جیکسن کی حدود میں دولہا کی کار پر فائرنگ سے دولہا کا 9سالہ بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ دولہا زخمی ہوا تھا جس کے بعد مبینہ ملزم کوہاٹ فرار ہو چکا ہے
مراسلہ میں کہا گیا کہ ملزم کی گرفتاری کےلئے آپریشن کیا جائے اور ملزم کی گرفتاری کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم آئندہ دو روز کے دوران کوہاٹ پہنچ جائیگی ۔