تیمرگرہ:لوئر دیر سے لاپتہ ہونے والا دولہے سراج کو تا لاش پولیس نے روالپنڈی سے برآمد کرکے پولیس سٹیشن تالاش پہنچا دیا۔
اہل خانہ اور رشتہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے پولیس سٹیشن تالاش کے حدود با غ دوشخیل کے گاوں کا ٹن سے دولہا سراج شادی کے دوسرے روز11 فروری کو لا پتہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کے خاندان میں شدید تشویش پید ا ہوگئی تھی۔
تالاش پولیس سٹیشن میں ان کی گمشدگی کا رپورٹ درج کیا تھا جس پر تالاش پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او محمد ایوب خان نے لا پتہ دلہن سراج کی سرگرمی سے تلاش شروع کی۔
اس دوران مبینہ طور پر ان کی موبائل سم سے پتہ چلا یاکہ وہ راولپنڈی میں مقیم ہے جس پر پولیس نے چھا پہ مارکر اسے رولپنڈی سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن تالاش پہنچایا۔بعد ازاں اسے گھر والوں کے حوالے کردیا۔
عوامی حلقوں نے تالاش پولیس کی کار کردگی کو سراہا۔