علمی و حسی ماہرین نفسیات (CognitivePsychologists) نے بہت ساری تکنیکیں دریافت کی ہیں، جن سےیادداشت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
یادداشت بڑھانے کا بہترین اصول یہ ہے کہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے سب سے پہلے درکار ابتدائی، ثانوی اور اعلیٰ قابلیت و ہنر کی فہرست تیار کریں۔
پھر ترتیب وار مکمل توجہ اس ہنر اور علم کو سیکھنے کی طرف لگاتے ہوئے اپنی نوٹ بک اور پنسل ساتھ رکھیں تاکہ ضروری ہدایات اور نکات نوٹس کی صورت لکھتے جائیں۔
کوئی بھی کام کرتے وقت متحرک اور دلچسپی کا ہونا ضروری ہے۔
سب سے اہم جزو بھرپور نیند ہے، جو یادداشت کے لیے ٹانک کا کام کرتی ہے۔
آج کا کام کل پر نہ ڈالیں،ورک شیڈول کی ڈائری ہر وقت ساتھ رکھیں۔
جب بھی کوئی نئی بات ، منفرد آئیڈیا سوجھے فوری ڈائری میں نوٹ کرلیں۔
اپنے اعصاب کو پرسکون رکھیں ، جلد بازی کے چکر میں توجہ کو بھٹکنے نہ دیں۔
مطالعے اور تحریر کو اپنی عادت بناکر آپ سدا بہار یادداشت پاسکتے ہیں۔