ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار519 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ مہلک وائرس سے مزید 64 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 473 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار519 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 17 ہزار117 ہوگئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 559 کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 64 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار76 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہوگئی ہے۔