پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 47ہو گئی ہے۔ وزےراعلیٰ کی فوکل پرسن برائے کوروناکا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
صوبائی ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر صغیر احمد سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور طویل عرصہ سے کورونا وائرس کے باعث الشفا ہسپتال اسلام آباد میں وینٹی لےٹر پر تھے جمعہ کو انتقال کر گئے ۔
ادھروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر آسیہ خود کورونا میں مبتلا ہوگئیں، اس بناءپر انہوں نے خود کوگھرپرآئسولیٹ کرلیا۔
ڈاکٹر آسیہ اسد نے 3 مارچ کو سینٹ انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا تھا، ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 15 فیصد ہو گئی،ایک دن میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
کورونا وائرس کے وار جاری،ایک اور رکن اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔وزیراعلی کی فوکل پران برائے کورونا ایم پی اے آسیہ اسد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاانہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر دیا ہے۔رکن اسمبلی نے عوام کو باقاعدگی کے ساتھ ہاتھ دھونے اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے ۔