اسلام آباد:مہلک وباء کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید38 افراد جاں بحق ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہوگئی۔
این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 4.48 فیصد بتائی جارہی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 38 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,173,593 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 545 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔