اسلام آباد: ایف بی آر نے قبائلی اضلاع میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکج جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے قبائلی اضلاع میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکج جاری کردیا، جس کے تحت صنعتوں کی کھپت، پیداوار اور تجارت پر ٹیکسز کی چھوٹ ہوگی۔
ایف بی آر نے ٹیکس چھوٹ کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ٹیکس چھوٹ پیکج کا اطلاق قبائلی اضلاع میں واقع صنعتی یونٹس کیلئے ہوگا اور کمشنر ان لینڈ ریونیو صنعتوں کو ٹیکس استثنی کا سرٹیفیکیٹس جاری کرے گا، جن کے ذریعے صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق قبائلی اضلاع کی صنعتوں سے ماہانہ پیداوار اور کھپت کے اعدادوشمار جمع کئے جائیں گے، صنعتی مال کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس پر یہ ٹیکس چھوٹ لاگو ہوگی۔