لاہور: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی کے صارفین پر 4 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری فروری 2021ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں ایل این جی کی کم دستیابی کے باعث صارفین کو 21 کروڑ روپے مالیت کا ریلیف نہ مل سکا۔