اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں بھارت سے چینی اورکپاس کی درآمد سمیت 21 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائیگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) وزیرخزانہ حماد اظہرکی زیرصدارت ہوگا جس میں بھارت سے چینی اورکپاس کی درآمد سمیت 21 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائیگا۔
حفیظ شیخ کے بعد حکومت نے وزیر خزانہ حماد اظہر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا سربراہ بنادیا ہے جوآج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25 پر غور کیا جائے گا، پنک راک سالٹ کے جغرافیائی حقوق کی رجسٹریشن کیلیے سمری پیش ہوگی، پی آئی اے کی تنظیم نو کی سمری بھی پیش کی جائیگی۔
اجلاس میں وزیراعظم کی کم لاگت گھروں کی اسکیم کیلیے 2 ارب روپے گرانٹ ،وزارت پٹرولیم کیلیے ٹیکنیکل گرانٹ کی سمریوں کی منظوری متوقع ہے۔