کویت سٹی:کویت کے وزارتِ صحت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کردیا۔
کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے طب سے وابستہ افراد کی اشد ضرورت ہے۔
کویتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اسامیوں کے اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر و طبی عملے کی اشد ضرورت ہے۔
خواہش مند افراد کے لیے 45 سال کی عمر مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کا مذکورہ اسامی پر کم از کم پانچ سال کا تجربہ اور متعلقہ شعبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا لازمی ہے۔
وزارت صحت اور اوورسیز ملازمین کارپوریشن کی جانب سے خواہش مند افراد کے لیے لنک بھی جاری کیا گیا،جہاں وہ اپنی تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں۔
بتایا گیا کہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اپریل 2021 ہے۔