سونے کی قیمت پھر بڑھنے لگی

­­­کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا۔

 

میڈیا رپورٹ  کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں19 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1731  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز  سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 90  ہزار 878 روپے ہو گئی۔