اسلام آباد:پاور ڈویژن نے آئی پی پیز کو نئے معاہدوں کے مطابق 85 ارب روپے ادائیگی کی تیاری شروع کردی۔
نیب کے حالیہ خط کی روشنی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری ارسال کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ای سی سی کی جانب سے آئندہ ہفتے منظوری ملنے کے بعد وزارت خزانہ رقم جاری کرے گی۔
ادائیگیوں کے نتیجے میں بجلی کا پیداواری ٹیرف کم ہوگا،سالانہ 60ارب کا فائدہ ہوگا۔
ٹیرف میں چھوٹ صرف اسی وقت ہی دی جاسکتی ہے جب 40 فیصد کی پہلی ادائیگی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی تحقیقات کا سامنا کرنے والی آئی پی پیز کو فی الحال ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔